شانگلہ (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب دھماکے میں 5 چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔۔ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق مبینہ طور پر سامنے سے آنے والی موٹر کار چینی شہریوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا۔۔۔۔ ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی۔ حملہ میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔ مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا کہ منگل کو شمال مغربی پاکستان میں ان کے قافلے پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تو پانچ چینی شہری ہلاک ہو گئے۔۔۔۔
محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔۔۔۔۔ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ ’اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں