سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، شہادتیں ہو گئیں

پشاور(پی این آئی)سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، شہادتیں ہو گئیں۔۔۔ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش بم بار نے اپنی گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرا کر دھماکا کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close