جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملہ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی، بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

گوادر (پی این آئی) بلوچستان گوادر میں بی ایل اے دہشتگردوں کا جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 

 

 

میڈیا کے مطابق بی ایل اے دہشتگردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کی کاروائی کو ناکام بنادی، سکیورٹی فورسز نے مئوثر جوابی کاروائی کرکے بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے بتایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ یاد رہے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جی پی اے کمپلیکس میں مسلح دہشتگردوں نے داخل ہوتے ساتھ ہی اچانک حملہ کر دیا تھا جس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ریا۔دہشتگرد حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرآپریشن شروع کیا۔

 

 

 

دہشتگردوں نے کمپلیکس کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے جی پی اے کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close