پاکستان میں پلاسٹک کی کرنسی رائج کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج ہفتے کے روز بھی جاری رہیں گے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔۔۔۔

پلاسٹک کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close