6 نشستوں پر ضمنی الیکشن، پولنگ شروع

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور جماعت اسلامی کے ارکان نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں جاری ہے، تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔قومی اسمبلی میں مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا۔مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی انوشہ رحمٰن، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل اور شہلا رضا نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور موسیٰ گیلانی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں سینیٹ نشستوں پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عذرا پیچوہو نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔سینیٹ کی یہ 6 نشستیں حالیہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے بننے والوں نے چھوڑی ہیں۔اسلام آباد کی 1، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔اسلام آباد سے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ علی موسیٰ گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کے پولنگ ایجنٹ ملک عامر ڈوگر ہیں۔سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللّٰہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close