حسین اور حسن نواز واپس آ گئے

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جاتی امرا پہنچنے پر اپنے بیٹوں کا استقبال کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ 7 مارچ کو احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا، ان کے دائمی وارنٹ جاری ہوئے، ان 3 ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہو گئے تھے، حسن اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا اور احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close