پشاور، بورڈ بازار میں دھماکہ، جانی نقصان

پشاور (پی این آئی) پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں ابھی نہیں کہہ سکتے، تفتیش جاری ہے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ بارودی مواد کو لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دھماکا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close