اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی تاریخ کے 14 ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی۔صدر کے اتنخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ بھی دے دیا گیا۔صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں