وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کر دی

پشاور (پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ہمارے صوبے میں بارش متاثرین کو پیکیج دینا اچھی بات ہے۔۔۔۔ خیبر پختون خوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تمام کابینہ ارکان کو مبارک باد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔۔۔۔۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تجربے کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے،

ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔۔۔۔۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سب نے کارکردگی دکھانی ہو گی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہو گا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close