لاہور(پی این آئی) فیس بک، انسٹاگرام کی سروسز بحال ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی مختلف سروسز میں تعطل آنے کی شکایات سامنے آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک بند ہو گئیں۔دنیا بھر کے فیس بک اور انسٹراگرام صارفین کے اکاونٹ سائن آوٹ ہو گئے، صارفین کو سیشن ایکسپائر ہونے کے نوٹیفیکیشن موصول ہوئے۔صارفین کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ میسینجر اور تھریڈز تک بھی ان کی رسائی ممکن نہیں ہوپا رہی تھی۔ اکاونٹس سائن آوٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دوبارہ پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان ہونے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔ تاہم ایک گھنٹہ تک میٹا کمپنی کی مختلف ایپس پوری دنیا میں تعطل کا شکار رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے تاحال میٹا کمپنی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں