دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا، اکائونٹس خود بخود لاگ آئوٹ۔۔ وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا۔

 

 

 

دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔دنیا بھر میں فیس بک اکاؤنٹس لاگ ان نہیں ہو رہے۔صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close