سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

 

 

 

الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے سے اختلاف کیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ میں کہا چاروں ممبران سے اتفاق کرتا ہوں کہ نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں دی جاسکتیں۔یہ مخصوص نشستیں باقی سیاسی جماعتوں میں بھی تقسیم نہیں کی جاسکتیں، یہ نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کے تحت خالی رکھی جائیں۔آئین کا آرٹیکل 106 واضح ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو حاصل شدہ جنرل نشستوں کےمطابق مخصوص نشستیں ملیں گی۔بابر حسن بھروانہ کا اختلافی نوٹ میں کہنا تھا کہ نشستیں تب تک خالی رکھی جائیں جب تک آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم نہیں ہوجاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close