اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم پاکستان کون ہو گا؟ شہباز شریف اور عمر ایوب کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد جاری ہے۔۔۔۔۔ وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شہباز شریف اور عمر ایوب مدمقابل ہیں۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری ہے۔۔۔۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔۔۔۔ وزارتِ عظمیٰ کےلیے ن لیگ اور اتحادیوں کے نمبر 200 ہیں، 326 کے ایوان میں سادہ اکثریت کےلیے 169 ووٹ ضروری ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں