اسلام آاباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم کس خطرناک کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے؟لاپتہ بلوچ طلبہ کیس میں عدالت طلبی پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے ہیں۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے کوششیں کی گئیں، 11 مزید لاپتہ بلوچ طلبہ کو بازیاب کرایا گیا،
9 افراد سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں جبکہ 4 تاحال ٹریس نہیں ہوسکے اور دو افراد افغانستان میں ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جو قانونی عمل میں آگئے وہ اس کورٹ کے مینڈیٹ سے نکل گئے، ان کےخلاف کیس ہیں تو وہ متعلقہ عدالتیں دیکھیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں