مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں ہوگی۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔۔۔۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن یگ سے 13، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر کابینہ میں شامل ہو گا۔۔۔۔۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہوں گے۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں