صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مستردکردی

اسلام آباد(پی این آئی )صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی۔

 

 

 

جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ صدر عارف علوی نے سمری مسترد کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کیا جائے ۔یاد رہے کہ نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو بھجوائی تھی اور 26 فروری کو اجلاس طلب کرنے کی تجویز کی تھی تاہم صدر کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا لیکن اب دعویٰ کیا جارہاہے کہ اسے مسترد کرتے ہوئے واپس بھجوا دیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 21 روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازم ہے اور اگر صدر مملکت سمری منظور نہیں کرتے ہوئے مدت پوری ہونے کے بعد سپیکر اسمبلی کو اجلاس بلانے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close