وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں بڑا سرپرائز ؟

لاہور (پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔۔۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کےمنصب کے لیے ن لیگ کی مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے مدِمقابل ہیں۔۔۔سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ

 

پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دیں گے۔۔۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتا احمد خان نے یہ دعویٰ کیا۔۔۔پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہو گا۔۔۔اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کریں گے۔۔۔اجلاس میں وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مشاورت ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close