ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور (پی این آئی) ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو کل 225 ووٹ ملے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، اسپیکر کے انتخاب کے لئے تمام 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے گئے۔پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اسپیکر کا انتخاب کروا لیا گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ اسپیکر کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد سابقہ اسپیکر سبطین خان نے ملک احمد خان سے حلف لیا، جس کے بعد لیگی رہنما نے اسپیکر کی چئیر سنبھال لی۔ہفتے کے روز ایوان میں اجلاس شروع ہوا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑ کے درمیان مقابلہ ہوا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں بتایا۔ ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے، جس میں پی پی ون سے 125 ممبران، بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126-250 اور تین میں پی پی 251-371 تک ووٹ ڈالا۔قبل ازیں اجلاس میں چھ معزز ممبران نے حلف اٹھایا۔ جن میں پی پی 214 وسیم خان بادو زئی، پی پی 157 فرحت عباس، پی پی 203 رائے محمد مرتضی اقبال پی پی 83 فتح خالق بندیال، پی پی 30 چوہدری شافع حسین اور پی پی 70 تشکل عباس وڑائچ شامل ہیں۔ نئے اراکین کے حلف کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان میں حلف اٹھانے والے ممبران کی تعداد 327 تک پہنچ گئی۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے تاہم اسے تاحال مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 5، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیاالحق کا ایک ایک رکن پنجاب اسمبلی کا رکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close