اسلام آباد (پی این آئی) شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی.۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے۔ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔۔۔۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا، 3 ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا وہ کامیاب نہ ہو سکے۔۔۔۔۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، ورکرز کی احتجاج سمیت توقعات تھیں، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ انہیں منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں