بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق

اسلام آباد(پی این آئی)بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مرچوں والا کھانا دیا گیا جس کے سبب انہیں تکلیف ہوئی۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی جوآدھا گھنٹہ جاری رہی۔نعیم پنجوتھا کے مطابق پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا اور انہیں جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں جس سے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور صبح اٹھنےکے بعد ان کے گلے میں چھالے تھے جس کے سبب وہ ناشتہ نہیں کر پائیں۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے، ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کا بلڈپریشر چیک کرنے کے لیے جو مشین دی گئی وہ خراب تھی، اڈیالہ میں جگہ اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔نعیم پنجوتھا کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close