حکومت سازی کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، اسحاق ڈار ، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر بھی کروائی گئی۔بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں