ن لیگی سینیٹر نے پانچ دس سیٹیں ادھر ادھر ہونے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پانچ دس سیٹیں ادھر ادھر ہوئی ہوں جو ہر میں ہوتا ہے۔۔۔۔ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کے اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات پر سینیٹرز نے بحث کی۔۔۔۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ ہمارے ہاں انتخابات کی تاریخ خوشگوار نہیں ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایک الیکشن ملک توڑ دیتا ہے اور دوسرا مارشل کا تحفہ دے دیتا ہے۔۔۔۔
ان کا کہنا تھا کہ 1970 میں اکثریت کا فیصلہ تسلیم نہ ہوا اور ملک ٹوٹ گیا اور 1977 میں الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھا اور نتیجے میں 11 سال مارشل کا تحفہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ٹھہراؤ آتا ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ 2018 میں چار دن بعد الیکشن نتائج کا اعلان ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close