اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
“انشأللہ ہم وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے-
نتائج تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے” – بیرسٹر گوہر، چئیرمین تحریک انصاف pic.twitter.com/Prl8ZutGjD— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2024
پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشتوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں،کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں