نواز، شہباز دوسرے نمبر پر، مخالف امیدوار آگے نکل گئے

لاہور (پی این آئی) آج مکمل ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں نواز اور شہباز شریف لاہور کی نشست پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ان کےمد مقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار اب تک کی گنتی کے مطابق پہلے نمبر پر ہیں ۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف لاہور کی نشست پر مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سے پیچھے ہیں۔۔۔۔۔ این اے 123 لاہور 7 کے 222 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 12520 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور میاں شہباز شریف 12076 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لاہور کی نشست پر اب تک کے نتائج کے مطابق پیچھے ہیں۔۔۔ این اے 130 لاہور 14 کے 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 4331 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور نواز شریف 3473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close