پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع ژوب میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح ژوب میں آنےوالے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ ژوب میں رات گئے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close