راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی کی عدالت نے دونوں کو سات سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔۔۔۔ آج ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے سینیئر سول جج قدرت اللہ نے گشتہ رات محفوظ کیا گیا فیصلہ ملزمان کی موجودگی میں سنایا۔۔۔۔۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح پر کارروائی کے لیے درخواست بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں