اہم شہر میں دھماکہ اور فائرنگ، تشویشناک خبر آگئی، شہری خوفزدہ

کوئٹہ (پی این آئی) اہم شہر میں دھماکہ اور فائرنگ ۔۔ بلوچستان کے شہر مچھ میں زور دار دھماکے کی اطلاعات ہیں، گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، شہر کی بجلی بند ہوگئی، فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔

بلوچستان کے شہر مچھ میں زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی بند ہوگئی۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close