سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سمیت دو رہنماؤں عمر اسلم اور طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔ عمر اسلم کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ’الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے مفرور ہونے کی بنا پر کسی کو اس سے نہیں روکا جا سکتا۔۔۔۔۔پرویز الٰہی، عمر اسلم اور طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت جمعے کو سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close