اقتدار کے لیے کسی سے مذاکرات نہیں، عمران خان نے سٹینڈ لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)اقتدار کے لیے کسی سے مذاکرات نہیں، عمران خان نے سٹینڈ لے لیا۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اقتدار کےلیے کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، صاف اور شفاف انتخابات کےلیے مذاکرات پر تیار ہیں۔راولپنڈی میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے کیسوں کا اوپن ٹرائل نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ہم حکومت بنانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کیوں دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹکٹوں کا اختیار میں نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو سونپا تھا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کی تھی جس کی وجہ سے حمایت نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close