الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ اور فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

تربت (پی این آئی) بلوچستان کے اہم شہر تربت میں واقع الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ دستی بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔پولیس حکام نے کہا کہ نامعلوم ملزمان الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینک کر اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close