سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر عمران خان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا

لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے وفاداری کا قرآن پاک پر حلف اٹھایا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف لیا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا حلف میں کہنا ہے کہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں۔۔۔۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، سب سے پہلے میں خود قرآنِ پاک پر حلف لیتا ہوں۔۔۔

۔انہوں نے حلف میں کہا کہ منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانیٔ پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کے اندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close