ایران میں حملے کے لیے پاک فوج نے کون سے ہتھیار استعمال کئے؟

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کی جانب سے راولپنڈی میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 18 جنوری کو پاکستان نے ایران میں سٹرائیکس کیں جن میں حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ کولیٹرل ڈیمج سے بچنے کے لیے کارروائی میں احتیاط سے کام لیا گیا۔۔۔۔۔ بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیرِاستعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کا کوڈ نام ’مرگ بر سرمچار‘ تھا۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے جن میں دوست عرف چیئرمین، بجر عرف سوغت، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close