تہران (پی این آئی) سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز کے ایرانی حملے کے جواب میں مؤثر کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں شمالی ایران میں واقع سراوان سپاہ پاسداران آرمی بیس کیمپ رات گئے دھماکوں سے گونج اٹھا۔۔۔۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے سپاہ پاسداران کے کور کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاعات ا رہی ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بیس کیمپ کے قریب کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔۔۔۔ ان اطلاعات کی پاکستان کے سرکاری ذرائع نے ابھی تصدیق نہیں کی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں