ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔۔۔۔۔۔۔9 مئی 2023 کو ملک بھر میں ہونے والے توڑ پھوڑ کے واقعات اور شر پسندی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ویڈیو میں کچھ افراد پولیس پر حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں شرپسند گروہ پولیس پر پتھراؤ کرتے بھی دکھائی دے رہا ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی (جو اس وقت چیئرمین تھے) کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیاسی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close