ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف شہروں میں عمارتیں خالی کروا لی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں خوشاب، میانوالی، سرگودھا،کوہاٹ ، شبقدر ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم اس کا دورانیہ
طویل رہا جو 23 سیکنڈز تک بتایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213کلو میٹرکی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close