الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین مردہ پائے گئے

کشمور (پی این آئی) تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمشین کے چار ملازمین مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہلاکت گیس لیکیج کی وجہ سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر امیر افضل اویسی کشمور کندھ کوٹ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ صفائی کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر جانے والے عملے نے دیکھا کے کچھ افراد بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے دفتر میں بےہوش پڑے چاروں افراد کو باہر نکالا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہلکار ہسپتال منتقل ہونے سے 8 گھنٹے قبل دم توڑ گئے تھے۔۔۔۔۔۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close