پیاز کو آگ لگ گئی، قیمتیں آسمان پر

لاہور (پی این آئی) ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے منافع خور ہول ڈیلروں نے مقامی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے یوں لگتا ہے کہ پیاز کو آگ لگ گئی ہے۔۔۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کے غریب عوام مقامی منڈیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 240 روپے تک ادائیگی کرکے بڑے تاجروں کی
منافع خوری کا نشانہ بن رہے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ جب بھارت نے 8 دسمبر 2023 کو مارچ 2024 تک اپنی زرعی اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کی تو پاکستان کے منافع خور تاجروں کی جانب سے مقامی نرخ اچانک 160-180 روپے سے بڑھ کر 220 سے 240 روپے تک پہنچ گئے اور نتیجتاً، پہلے سے مہنگائی کا شکار پاکستان کے غریب عوام اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مطلوب اشیاء کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close