الیکشن کمیشن کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) فروری کے عام انتخابات میں چند ہی ہفتے باقی ہیں کہ اس الیکشن کمیشن کے اہم ترین ذمہ دار سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرن حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔۔

جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ناسازی طبع کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے لیکن تا حال چیف الیکشن کمشنر نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل سینیٹ میں فروری کے عام انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس کو سختی سے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close