الیکشن ملتوی ہوں گے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا دبنگ اعلان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد منظور ہونے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں منظور ہونیوالی قرار داد سےانتخابات کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی صرف سپریم کورٹ کے حکم پر ہی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close