عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو سرگودھا سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

لاہور(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کو سرگودھا سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔نوازشریف کے کاغذات کیخلاف اپیل پر سماعت 8جنوری تک موخر کردی گئی جبکہ صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر متعلقہ آر او کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا،اپیلٹ ٹریبونل کے جج اسد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی،نعیم پنجوتھا کے این اے 82، پی پی 80اور 71سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل کی سماعت 8جنوری تک موخر کردی گئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اعظم خان سواتی کی جانب سے نوازشریف کے کاغذات کو چیلنج کیاگیا ہے،اعظم سواتی کی جانب سے سردار بشارت ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،وکیل سردار بشارت نے کہاکہ نوازشریف کو پاناما کیس میں سزا ہوئی جس پر کاغذات کو چیلنج کیا۔
ادھر صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونےکیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،صنم جاوید نے این اے 119اور پی پی 150سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،

اپیلٹ ٹریبونل نے متعلقہ آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ جلاؤگھیراؤ سمیت تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ہے،اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ آراو کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close