پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ‏تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

close