عدالت پیش نہ ہونے والے اشتہاری ملزم کو پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں؟ الیکشن ٹربیونل

 

اسلام آباد (پی این آئی)
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جو اشتہاری ملزم ہے اورعدالت میں پیش نہیں ہوا وہ نااہل ہوگا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تحریک لبیک کے امیدوار کے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، آئین، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزم ہو اور عدالت میں پیش نہ ہو تو اسے پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں؟

جسٹس عبدالعزیز نے اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ موٹر وے توڑی گئیں، رکاوٹیں ڈالیں، جہلم و چناب کا پل توڑا، پولیس والوں کی ٹانگیں توڑیں، ٹی ایل پی کے نمائندہ ہیں تو کیا انہیں لائسنس دیا گیا کہ یہ سب کچھ کریں؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل مفرور ہیں، انہیں سزا نہیں ملی، اس پر الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ مفرور ہوں گے تو سزا کیسے ہوگی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close