توہین الیکشن کمیشن کیس :عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(پی این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

دوران سماعت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close