اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائر توہین عدالت کی درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔
دستاویزات میں پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ہزارکے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں