سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کرکے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close