سال نو کے آغاز پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کو ابھی 1.8ارب ڈالر دینے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو نئے شیڈول میں شامل کر لیا، پاکستان کیلئےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس11 جنوری کو ہوگا۔
بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلاجائزہ پیش کیا جائے گا اور بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا ، جس کے بعد پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالرکی قسط کی منظوری دے گا۔
آئی ایم ایف بورڈ گیارہ جنوری کو منظوری دیتا ہے تو پاکستان کو تقریبا ستر کروڑ ڈالرمل جائیں گے جبکہ باقی ایک ارب دس کروڑ ڈالرقرض کا فیصلہ آئی ایم ایف آئندہ جائزہ رپورٹ مکمل ہونے پر کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن پندرہ نومبرکو پاکستانی حکام کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کرچکا ہے اور آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر پروگرام تحت پاکستان کو اب بھی ایک ارب اسی کروڑ ڈالر قرض ملنے باقی ہیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ دسمبر میں امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔
بلوم برگ کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں کی جانے والی اسٹاف لیول میٹنگ کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close