پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 

اسلام آباد (پی این آئی)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیٹے خرم لطیف کو لاہور میں تھانا مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

 

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے 15 سے 20 وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے برسوں پرانی رفاقتیں ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close