سکیورٹی فورسز کا آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پی این آئی)سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری، قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close