عام انتخابات: کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہو سکیں گی

 

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے اور منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کئی امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کردیے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی۔
ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل 3 جنوری تک جاری رہے گا اور 10جنوری تک اپیلٹ ٹریبونلز میں اپیلوں پر سماعت اور فیصلے ہوں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close