دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں، پاکستان نے واضح کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھرمیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گردوں کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ختم ہونا چاہیے ،

افغان حکام سے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے، ہمارے لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ بھی بڑا چیلنج ہے، بھارت دنیا بھر میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، ریاست کے لیے کام کرتے ہیں، سیاست پر بات نہیں کروں گی، کوشش ہے پاکستان کے مختلف ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں